ڈومیسائل قانون تبدیلی یو این قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،حریت رہنما
اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام) حریت رہنما الطاف احمد بٹ نے کہا ہے لاک ڈاون کی آرڑ میں مقبوضہ جموں کشمیر ڈومِسائل قانون تبدیل کردیا گیا ہے، حریت پسند عوام اسکو نہیں مانتے ہیں.
مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے حقوق سے متعلق بات کرتے ہوئے کشمیری رہنماء الطاف احمد بٹ کا کہنا ہے کہآزادی پسند تناسب کو نئے ڈومیسائل قانون کے زریعے تبدیل کرنے کی سازش ہے جو کشمیری عوام نہیں مانتے ہیں-
الطاف احمد بٹ نے کہا حکومت پاکستان اس بھارتی ڈومیسائل قانون کو مسترد کرے اور اقوام عالم کو بتا دیں کہ ڈومیسائل قانون میں تبدیلی کشمیرپر سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے-
انھوں نے کہاآج اگر ھم خاموش رہے تو بھارت مقبوضہ کشمیر کو ہضم کرنے کی پالیسی نہیں چھوڑے گا،حکومت پاکستان مسلۂ کشمیر کے فریق کی حیثیت سے بھارت کے اس متنازعہ اور جبری ڈومیسائل فارمولہ کے خلاف دنیا میں آواز بلند کرے-
ان کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام کورونا وائرس سے لڑھ رہی ہے جبکہ بھارتی حکمران کشمیریوں کے حقوق کی پامالیوں میں مصروف ہے، شاید وہ سوچ رہے ہیں دنیا بے خبر رہے گی-
الطاف احمد بٹ نے کہااس ڈومیسائل قانون کے زریعے مقبوضہ کشمیر کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل ھوگا- پاکستان کی وزارت خارجہ اسکے خلاف تحریک شروع کرے-
انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہاس نئے ڈومیسائل قانون کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر خون خرابہ ھوگا اس لئے عالمی ادارے فوری نوٹس لیکر بھارت کی اس ڈومیسائل قانون کو مسترد کردیں-
حریت رہنماءالطاف بٹ نے یاد دلایا کہ نریندر مودی نے ۵ اگست سے لے کر آج تک اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی دھجیاں اڑائی ہیں مگر اقوام متحدہ اور دوسرے عالمی ادارے بھارت کو روکنے میں ناکام رہے ہیں.