چیف جسٹس کا جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی تقریرکا مواد پیش کرنے کاحکم

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی تقریر پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے رائے طلب کرلی،جسٹس شوکت عزیز سے الزامات کے شوائد اور متعلقہ مواد لینے کی ہدایت۔

اعلامیہ کے مطابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی سے متعلق ہدایات رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کی ہدایات رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ تک پہنچا دیں۔

اعلامیہ میں کہا گیاہے کہچیف جسٹس نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی تقریر میں لگائے گے الزامات پر کمنٹ مانگے ہیں،چیف جسٹس اسلام آبا د ہائی کورٹ کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی سے الزامات سے متعلق شوائد ، مواد لینے کی بھی ہدایت کی گئی۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی سے لیا جانے والا مواد براہ راست چیف جسٹس آف پاکستان کوبھجا جائے گا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی رائے اور مواد پر ضروری ہوا تو چیف جسٹس کارروائی کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.