نواز شریف کو شدید نو عیت کی کو ہی تکلیف نہیں، میڈیکل رپورٹ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے تمام ٹیسٹوں کی لیبارٹری رپورٹ آ گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہا انھیں کوئی بھی شدید نوعیت کی تکلیف نہیں ہے۔
اس حوالے سےدنیا نیوز کے مطابق میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ آ گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیرِاعظم کے خون اور پیشاب کے ٹیسٹ نارمل ہیں، تاہم ان کے خون میں یوریا کی مقدار معمول سے تھوڑی زیادہ ہے۔
رپورٹ میں نواز شریف کو نرم غذا، پرسکون ماحول اور سابقہ ادویات جاری رکھنے کا مشوردیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کا ذاتی معالج ان کی مناسب دیکھ بھال جاری رکھے
ذرائع کے مطابق تمام ٹیسٹوں کی رپورٹ آنے کے بعد مریض کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا۔ نواز شریف کے خون کے مزید ٹیسٹ اور ایکو کارڈیالوجی کل ہو گی۔
یاد رہے کہ میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ کرنے کے بعد انھیں فی الحال کہیں اور منتقل نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ جیل ذرائع کے مطابق نواز شریف کو جیل میں ہی طبی امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔