بالاکوٹ میں کورونا کے پہلے مریض کی تصدیق، علاقہ سیل کردیا گیا
فوٹو : فائل
بالاکوٹ(ولید بن مشتاق)مہلک وائرس کورونا بالاکوٹ پہنچ گیا تحصیل بالاکوٹ میں پہلا کیس رپورٹ ہونے پر علاقہ سیل کردیا گیا،ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 1490 تک پہنچ چکی ہے.
ضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں پہلے کورونا کیس کی تصدیق اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ نےکی،نواحی علاقہ رحمت آباد کے رہائشی عبدالطیف خان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جسکا نتیجہ مثبت آیا.
پہلا کیس سامنے آنے پر بالاکوٹ کی انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ شخص کے گھر کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا گیا ہے متاثرہ شخص کے اہل خانہ کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔
اسسٹنٹ کمشنر نواب سمیر لغاری نے تحصیل بالاکوٹ میں کورونا کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالاکوٹ میں ابھی تک صرف ایک کیسز پازیٹیو رپورٹ ہوا ہے، انتظامیہ کی جانب سے علاقہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تحصیل بالاکوٹ میں پہلے سے ہی حفاظتی اقدامات کیے گے تھے جبکہ ضلع مانسہرہ میں بھی کئی دنوں لاک ڈاون ہے اس کے باوجود مانسہرہ میں بھی کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک ضلع بھر میں 5 کیسز کنفرم ہو چکے ہیں۔ خیبر پختونخواہ میں کنفرم کورونا کیسز کی تعداد 180ہے جبکہ 3 ریکوریز اور 2 اموات بھی واقع ہو چکی ہیں ۔