سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی بھی کورونا وائرس کاشکار ہوگئے
فوٹو: فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کی تصدیق انھوں نے خود کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ٹیسٹ کراویا ہے اور پازیٹو رپورٹ آگئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اگرچہ مجھ میں وہ علامات ابھی نہیں ہیں جو کورونا مریض کی بتائی جاتی ہیں لیکن اس کے باوجود میں نے خود کو ، الگ ، کر لیا اور اب قرنطینہ میں رہوں گا تاکہ مجھ سے کسی اور کو منتقل نہ ہو۔
گذشتہ روز میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جسکی رپورٹ مثبت آئی ہے تاحال جو Symptoms اس وائرس کے بتائے جاتے ہیں ان میں سے مجھے کچھ محسوس نہیں ہورہا اور میں خود کو بالکل صحتمند محسوس کررہا ہوں اور اپنی ذمہ داریاں گھر پر isolation میں رہ کر ادا کررہا ہوں۔ شہری بھی گھروں پر رہیں pic.twitter.com/2vzS7qt0SY
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) March 23, 2020
ان کا کہنا ہےخود کو بالکل صحتمند محسوس کررہا ہوں اور اپنی ذمہ داریاں گھر پر آئسولیشن میں رہ کر ادا کررہا ہوں.
انھوں نے ویڈیو پیغام میں شہریوں کو کورونا سے بچنے کیلئے گھروں میں رہنے کی تاکید کی ہے ، دوسری طرف سندھ میں پہلے ہی لاکھ ڈاون ہے اور اس پر سختی سے عمل کیا جارہاہے۔
آج ملک میں مزید7افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 4وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جب کہ3پنجاب میں ہیں، پاکستان میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 805ہو چکی ہے۔