پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پر پی ٹی آئی اور ن لیگ کا پھڈا
اسلام آباد(ویب ڈیسک )پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پر پھڈا ہو گیا، تحریک انصاف نے ناصر کھوسہ کانام واپس لے لیا۔
تحریک انصاف نے پارٹی رہنماوں کی طرف سے ناصر کھوسہ کے نام پر تحفظات سامنے آنے پر ناصر کھوسہ کانام واپس لیا جب کہ پنجاب حکومت نگران وزیراعلیٰ کے حوالے سے ناصرکھوسہ کے نام پر ڈٹ گئی ہے۔
پنجاب حکومت کا کہناہے کہ اب ناصر کھوسہ ہی نگران وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے،ناصر کھوسہ کو نگران وزیراعلیٰ بنانے کی سمری گورنر پنجاب کو بھجو دی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کا موقف ہے کہ ناصر کھوسہ کو نگران وزیراعلیٰ بنانے کا آئینی تقاضا پورا ہو گیاہے۔
ناصر کھوسہ کے نگران وزیراعلیٰ کی سمری وزارت قانون کے زریعے گورنر کوبھجوائی گئی جو کہ اب گورنر پنجاب کے پاس پہنچ چکی ہے، ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کے اجلاس میں بھی آئینی تقاضا پورا ہونے کا موقف سامنے آیا۔
پنجاب کابینہ نے بھی اس بات پر اتفاق کیا کہ نگران وزیراعلیٰ کیلئے آئینی عمل مکمل ہو چکا ہے اس لئے ناصر کھوسہ ہی نگران وزیراعلیٰ ہوں گے۔
ادھر پی ٹی آئی نے نام واپس لینے کے ساتھ یہ موقف بھی اپنایا ہے کہ ابھی معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے تھے اس لیئے آئینی تقاضا ابھی مکمل نہیں ہوا ہے۔