اداکارہ میرا عتیق الرحمان کی بیوی نکلی، عدالت نے فیصلہ سنا دیا
فائل فوٹو
لاہور(ویب ڈیسک ) اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی ہے فیملی کورٹ نے 9 سال بعد فیصلہ سنا دیا۔
لاہور کی فیملی کورٹ کے جج بابر ندیم نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی درخواست پر آج فیصلہ سنایا، عدالت نے 18 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں اداکارہ میرا کے دعوے کو خارج کرتے ہوئے عتیق الرحمان سے ان کے نکاح کو حقائق پر مبنی قرار دیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ میرا کا نکاح نامہ حقائق پر مبنی ہے اور نکاح خواں نے باقاعدہ نکاح نامے کی تصدیق بھی کی۔عدالت کا مزید کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان تنازع ایک گھر سے شروع ہوا تھا۔
ادکارہ میرا نے خود عدالت سے رجوع کرتے ہوئے جولائی 2009 میں تکذیب نکاح کا کیس فیملی عدالت میں چیلنج کیا تھا۔
اداکارکے وکیل کا ابتدا سے موٴقف تھا کہ عتیق الرحمان سستی شہرت کے لیے میرا کا شوہر ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں اور ان کے پاس نکاح ثابت کرنے کے لیے کوئی اصلی دستاویزات بھی موجود نہیں۔ لیکن عتیق نے اپنا دعویٰ سچ کر دکھایا۔