شاہد آفریدی بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کیخلاف بول پڑے
فوٹو : فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش نہ رہ سکے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی نے کہا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امیت شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ، دیکھنا ہے کہ زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ہی انہوں ںے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ ہندو انتہا پسند مسلمانوں پر حملے اور پتھراؤ کررہے ہیں۔
ہمیشہ کی طرح اس بار بھی شاہد آفریدی کی اس حق گوئی کو ان کے چاہنے والوں نے خوب سراہا ہے۔ ایک پرستار نے لکھا کہ زندہ باد، اس معاملے پر بولنے والا پہلا بہادر کرکٹر ہے.
صارف نے اس کے ساتھ یہ مشورہ بھی دیا کہ عالمی شہرت کی حامل دوسری شخصیات کو بھی بھارتی ظلم وستم کے خلاف زیادہ سے زیادہ آواز اٹھانی چاہیے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے شروع ہونے والے دہلی فسادات میں درجنوں مسلمانوں کو شہید اور سیکڑوں کو زخمی کیا جاچکا ہے، ان کے گھر اور دیگر املاک جلادی گئیں، نئی دہلی میں مسجد پر بھی حملہ کیا گیا.