عمرہ اور سیاحت کے سوا دیگر ویزوں کا اجراء جاری ہے، سعودی سیکرٹری خارجہ

0

فوٹو : ٹوئٹر

ریاض(ویب ڈیسک)عمرہ ویزوں کے آن لائن اجرا کی عارضی بندش سے پہلے عمرے اور زیارت کے لیے چار لاکھ 69 ہزار افراد سعودی عرب میں موجود تھے ان میں سےایک لاکھ چھ ہزار عمرہ زائرین اپنے ملکوں کو واپس جا چکے ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے حوالے سے عاجل ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ اتوار کو سعودی عرب میں کورونا وائرس کی جائزہ کمیٹی کے نمائندوں کی پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا کہ مکہ اور مدینہ میں رہنما مراکز کو مزید عملہ مہیا کر دیا ہے.

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق جی سی سی ممالک کے عمرہ زائرین کے لیے تین گھنٹے کے اندر آن لائن سسٹم تیار کر لیا، ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر خصوصی انتظامات کر لیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری خارجہ تمیم الدوسری نے بتایا کہ عمرہ اور سیاحت کے سوا تمام ویزے بعض ممالک کے لیے ماضی کی طرح اب بھی جاری کیے جا رہے ہیں،کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے صرف عمرہ اور سیاحت کے ویزے معطل کیے گئے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ عمرہ اور سیاحت کے ویزوں کے سوا دیگر ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔ ان کا اجرا متاثر نہیں ہوا،
الدوسری نے کہا کہ ’وزارت خارجہ اور جی ٹوئنٹی کے لیے سعودی سیکرٹریٹ سرکاری مہمانوں کی آمد کے انتظامات مل کر کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ تمام سرکاری مہمانوں پر وہی صحت ضوابط لاگو ہوں گے جو سعودی حکومت نے مقرر کیے ہیں اس کا مقصد حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ہے.

وزارت خارجہ نے ایسے تمام ممالک سے جہاں کورونا وائرس کا پھیلاؤ زیادہ ہے وہاں سے سیاحوں کی آمد بھی معطل کر رکھی ہے، یہ پابندی سعودی عرب کے صحت کے اداروں کے مقرر کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق لگائی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.