پشاور زلمی نے کوئٹہ اور اسلام آباد یونائٹڈ نے ملتان کو ہرا دیا

0


فوٹو: پاکستان سپر لیگ

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ فائیو میں آج کھیلے گئے پہلے میچ میں کامران اکمل کی سنچری کی بدولت پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو آوٹ کلاس کردیا، دوسرے میں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطان کے خلاف آٹھ وکٹو ں سے جیت ہوئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے آج پہلے بیٹنگ کی لیکن پشاور زلمی کے باولرز نے انھیں کھل کر ہیٹنگ نہ کرنے دی،سب سے زیادہ سکور جیسن رائے نے بنایا جو کہ73رنز تھے ، سرفراز 25بالز پر 41رنز بنا کر ڈیرن سمی کی وکٹ بنے۔

مقررہ 20اوور میں کوئٹہ کی ٹیم پانچ وکٹوں کے نقصان پر صرف148رنز بنا سکی،واٹسن 8، احمد شہزاد12، اعظم خان 5اورمحمد نواز صرف 2رنز بنا کر آوٹ ہوئے،وہاب ریاض نے دو، ڈیرن سمی،راحت علی اور عامر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پشاور زلمی کی پہلی وکٹ 44پر گری جب ٹام بنٹن 3رنز بنا کر آوٹ ہوئے،حیدر علی 25،شعیب ملک7رنز بنا کر آوٹ ہوئے، فواد احمد نے کوئٹہ کی طرف سے دو کھلاڑی آوٹ کئے۔

پشاور زلمی کے کامران اکمل نے20گیندوں پر ففٹی کی جب کہ54بالز پر سنچری مکمل کرنے کے بعد فواد احمد کے ہاتھوں آوٹ ہوئے، یوں پشاور نے ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے ملتان سلطان کو ہرایا، ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے8وکٹوں پر 164رنز بنائے تھے جواب میں اسلام آباد نے دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

اسلام آباد کی طرف سے پہلے کولن منرو اور رونچی نمایاں رہے ، تاہم رونچی میچ جیتنے کے قریب ہی آوٹ ہوئے اور پیچھے آنے والے بیٹسمین نے کام مکمل کرلیا اور یوں پہلے میچ میں لاہور قلندر کو شکست دینے والی ملتان سلطان دوسرا میچ ہا ر گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.