نواز شریف کے 4.9 ارب ڈالر بھارت بھیجنے کی جانچ پڑتال کاحکم

0

فائل فوٹو

اسلام آباد( ویب ڈیسک )قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر 4.9 ارب ڈالر بھارت بھیجنے کی میڈیا رپورٹ پر نوٹس لے کر جانچ پڑتال کا حکم دے دیا۔

اس حوالے سے نیب کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ‘یہ رقم مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت بھجوائی گئی تھی’۔

نیب اعلامیے کا عکس

اعلامیے کے مطابق ‘بھارتی حکومت کے سرکاری خزانے میں 4.9 ارب ڈالر کی خطیر رقم بھجوائی گئی، جس سے بھارتی حکومت کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے اور اس اقدام سے پاکستان کو نقصان ہوا’۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.