محمد حفیظ کا باولنگ ایکشن کلیئر قرار
اسلام آباد (ویب ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔
محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ 17 اپریل کو انگلینڈ میں ہوا تھا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آف اسپنر کی تمام گیندوں کے دوران بازو کا خم 15 ڈگری سےکم رہا اور ایکشن کلیئر ہونے کے بعد محمد حفیظ اب انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کر سکتے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق میچ ریفریز کو اب بھی آزادی ہے کہ اگر انہیں مستقبل میں شک ہو کہ حفیظ کا بولنگ ایکشن مشکوک ہے تو پھر وہ انہیں دوبارہ سے جائزے کا کہہ سکتے ہیں اور میچ آفیشلز سے تعاون کے لیے آف اسپنر کے تبدیل شدہ ایکشن کی تصاویر اور ویڈیوز انہیں فراہم کی جائیں گی۔