مولانا فضل الرحمان کی پی پی اورن لیگ سے کٹی، 6 جماعتی اتحاد بنا لیا
فوٹو : فائل
کراچی(ویب ڈیسک ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد مارچ سے سبق سیکھ کر پیپلزپارٹی، ن لیگ، اے این پی کےساتھ مشاورتی عمل ختم کر دیا،چھ جماعتی اپوزیشن الائنس بنا لیا گیا۔
مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن اتحاد سے علیحدگی اختیار کر لی ہے جس کے بعد مولانا کی قیادت میں نیا سیاسی الائنس قائم ہو گیا ہے جس کے تحت کراچی سے حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے۔
مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں بننے والے اتحاد میں جے یوآئی، نیشنل پارٹی ،جمیعت اہلحدیث، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی، قومی وطن پارٹی اور جمیعت علمائے پاکستان شامل ہیں۔
نئے اپوزیشن اتحاد نے فروری کے وسط سے ملک گیر تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 23 فروری کو کراچی سے مولانا فضل الرحمان حکومت مخالف احتجاجی تحریک کا آغاز کرینگے۔
23 فروری کو کراچی میں چھ اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ جلسہ ہوگا، 13مارچ کو مینار پاکستان لاہور میں جےیوآئی کےتحت جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا۔
مولانا فضل الرحمن چھ فروری کو خصوصی دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ جہاں علما اور مدارس کے منتظمین سےملاقات کرینگے.