آرمی چیف سےامریکی انسداد پولیو ٹیم کے ارکان کی ملاقات
فوٹو : فائل
راولپنڈی (زمینی حقائق ڈاٹ کام ) پاکستان کے دورے پر آئے امریکی انسداد پولیو مہم کے ارکان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ روٹری انٹرنیشنل ٹیم کی سربراہی ہالگرنیک نے کی۔
آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکی پولیو ٹیم کیساتھ ملاقات میں حفظان صحت خصوصاً انسداد پولیو سے متعلق بات چیت کی گئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صحت کے شعبے میں امریکی تنظیم کی خدمات کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیو پر مکمل طور پر قابو پا لیا جائے گا۔