باجوڑ میں کرکٹ سپر لیگ۔ 21 ٹیموں کی شرکت

0

باجوڑ(ویب ڈیسک)  فاٹا کی شدت پسندی سے متاثرہ ایجنسیوں میں سے ایک ہے جہاں شدت پسندی اور اس کے خلاف جنگ سے ایجنسی کے عوام کافی متاٗثر ہوئے تاہم اب امن وامان کی صورتحال میں بہتری کے بعد علاقہ میں نظام زندگی کے ساتھ ساتھ کھیل کود اور مثبت سرگرمیاں بھی بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

ٹی این این کے مطابق گزشتہ روز باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں باجوڑ کرکٹ سپر لیگ کا افتتاح کیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں کمانڈر سیکٹر نارتھ بریگیڈئیر عامر کیانی اور پولیٹیکل ایجنٹ انجنیئر عامر خٹک بطور مہمانان خصوصی شریک ہوئے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانان خصوصی و دیگر عمائدین کا کہنا تھا کہ جو لوگ قبایلیوں کو انتہا پسند قرار دیتے تھے ان پر یہ بات واضح ہو گئی کہ قبائلی عوام شرپسند نہیں بلکہ امن پسند لوگ ہیں جو چاہتے ہیں کہ علاقے میں امن و امان آنے کے ساتھ اس طرح کی تقریبات کے انعقاد سے امن و امان اور کھیلوں کو بھی فروغ حاصل ہو سکے۔

تقریب کے آغاز پر شرکاء نے ملی نغمے اور علاقائی گیت بھی پیش کیے۔

باجوڑ سپر لیگ کے آخری مقابلوں میں قومی کھلاڑیوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔13 مئی تک جاری باجوڑ سپرلیگ میں کل 21 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.