کرونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات کر لئے ہیں، سعودی عرب

0

فوٹو : فائل

  ریاض (زمینی حقائق ڈاٹ کام )سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب ابھی تک کرونا وائرس سے پاک ہے  لیکن اس کے باوجود ملک کو وائرس سے بچانے کے لیے تمام تر حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔

انہوں نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو اطمینان دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی بری، بحری اور فضائی سرحدی چوکیوں پر احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں۔ چین سے براہ راست یا بلا واسطہ آنے والے مسافروں کا ایئرپورٹ پرطبی معائنہ کیا جارہا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی عہدے دار کے ہمراہ

انہوں نے کہا ہے کہ ’کرونا کی منتقلی سانس کے ذریعہ ہوتی ہے۔ ابھی تک یہ بات ثابت نہیں ہوئی ہے کہ سامان یا اشیا کو چھونے سے وائرس منتقل ہوسکتا ہے۔دوسری طرف متعدی بیماریوں کے انسداد کے مرکز نے کہا ہے کہ اس نے نئے کرونا وائرس کے انسداد کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیے ہیں۔

انھوں نے کہا نے کہا ہے کہ ’جن علاقوں میں کرونا وائرس ہے وہاں جانے والے مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے جبکہ آنے والے مسافروں کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.