سعودی عرب میں شدید سردی، سکولوں کے اوقات کار تبدیل، اسمبلی نہیں ہو گی

0

فوٹو : فائل

   ریاض (شاہ جہاں شیرازی)سعودی عرب کے  طول و عر ض میں سردی کی شدید لہر، بیشتر شہروں کے تعلیمی اداروں نے شدید سردی کے باعث اسمبلی معطل کردی جبکہ شمالی علاقوں میں واقع سکولوں نے اپنے اوقات کار موخر کر لیے۔

سعودی عرب میں سردی کی شدید لہر کا زور جاری ہے جس کے باعث سکولوں کے اوقات میں تاخیراور صبح اسمبلی معطل کردی گئی ہے‘ تبوک محکمہ تعلیم نے اتوار سے جمعرات تک سکولوں کے اوقات ساڑھے 8 بجے تک موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سکولوں میں بچوں کی سلامتی کے لیے احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی گئی ہیں۔اسی طرح حائل  ریجن کے محکمہ تعلیم ن  ریجن بھر کے تمام سکولوں میں  اتوار اور  پیر کو سکولوں کا آغاز 9 بجے سے کرنے کا اعلان کیا ہے.

القصیم ریجن کے محکمہ تعلیم نے تمام سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسمبلی معطل کریں اور تعلیم کا آغاز ساڑھے 8 بجے سے کریں ادھر الجوف ریجن میں گورنر شہزادہ فیصل بن نواف بن عبد العزیز نے ہدایت کی ہے کہ ’علاقہ میں سردی کی شدید لہر کے باعث اتوار اور آج( پیر)  سکولوں کا آغاز صبح 9 بجے رکھا جائے۔

طائف کے محکمہ تعلیم نے سکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ صبح اسمبلی معطل کی جائے اور طلبہ کو آتے ہی کلاسوں میں بٹھایا جائے۔ عسیر اور باحہ ریجن کے محکمہ تعلیم نے سکولوں کی انتظامیہ کو صلاحیتیں تفویض کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ موسم کے حالات جائزہ لے کر اسمبلی معطل کرنے کا فیصلہ کریں۔

جدہ اور مکہ مکرمہ کے سکولوں کی طرف سے والدین کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے بچوں کو موسم کے لحاظ سے مناسب کپڑے پہنا کر سکول بھیجیں، ان اقدامات کا مقصد طلبہ کو موسم کے اثرات سے محفوظ رکھنا ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.