بنگلہ دیش نے پاکستان میں ٹیسٹ کھیلنے سےانکار کر دیا
فوٹو : فائل
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)ہاں ناں کے تذبذب میں الجھے بنگلہ دیش نے بالآخر پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے صاف انکار کردیا۔
پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے اپنے اجلاس میں کیا۔
صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نظم الحسن نے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے کااعلان کیا، انھوں نے کہا حکومتی ایڈوائس کے مطابق پاکستان میں صرف ٹی ٹوئنٹیز کھیل سکتے ہیں۔
صدر بنگلادیش بورڈ نے کہا کہ بی سی بی پاکستان کرکٹ بورڈ کو باضابطہ آگاہ کرے گا، بنگلا دیشی ٹیم پاکستان میں صرف مختصر قیام کرسکتی ہے۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے شیڈول کے مطابق رواں ماہ ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے لیکن یہ دورہ بھی اس وقت غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔
بنگلا دیش ٹیسٹ میچز نہ کھیلنے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان میں ہی پہلے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے فیصلے پر قائم ہے،پاکستان پہلے ہی بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دے چکا ہے.
بنگلہ دیش بورڈ کی طرف سے گزشتہ روز کہا گیا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے کے نتائج پر غور کر رہے ہیں اور آج سوچ سمجھ کر پاکستان کو صاف انکار کر دیا ہے.