ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے 15رکنی ٹیم کااعلان، کامران اکمل پھر نظر انداز
لاہور ( ویب نیوز) ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے 15رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے جس 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیاگیاہے اس میں پی ایس ایل تھری کے پاکستانی ٹاپ سکورر کامران اکمل شامل نہیں ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے جاری پندرہ رکنی سکواڈ میں سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، آل راوٴنڈر فہیم اشرف اور محمد نواز جبکہ بولرز میں شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔
آصف علی، حسین طلعت اورشاہین آفریدی کو پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز یکم تا تین اپریل کراچی میں کھیلی جائے گی۔
پی ایس ایل میں ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی کارکردگی سوالیہ نشان رہی۔ گزشتہ کئی عرصہ سے وہ کوئی بھی خاطر خواں اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، کیچز گراتے اور سٹمپ مس کرتے بھی نظر آئے۔