بھارت نے 2 کوے مارے، پاکستان نے400 انڈین فوجی ہلاک کیے، سردار عتیق

0

فوٹو : زمینی حقائق ڈاٹ کام

جدہ (شاہ جہاں شیرازی)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و مسلم کانفرنس کے صدر سرد عتیق احمد نے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی کی کوششوں سے مسئلہ کشمیر یورپی یونین اور دیگر عالمی اداروں میں زندہ ہے۔

جدہ میں اپنے اعزاز میں تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے سردار عتیق احمد نے کہاہندوستان گزشتہ سال رات کے اندھیرے میں دو کوے مار کر بغل بجاتا رہا جبکہ پاکستان کے میزائلوں نے چارسو سے زیادہ ہندوستانی فوجیوں کو جہنم رسید کیا.

انھوں نے کہا پاکستانی سفارتکاروں کی حمایت سے اوورسیز کشمیر کمیٹی دیار غیر میں مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھے ہوئے ہے اور رابطہ عالم اسلامی نے او آئی سی کے تعاون سے مسئلہ کشمیر کا اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم سردار عبدالقیوم نے دونوں طرف کے کشمیری عوام میں تعلقات کو فروغ کیلئے ایک دوسرے سے ملائے۔ انہوں نے کہا کہ جب آزاد کشمیر کے ساتھ جموں اور کشمیر کی بات ہوتی ہے تو جدوجہد کشمیر آشکار ہوجاتی ہے،

سردار عتیق نے کہا کہ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے کشمیر کی جدوجہد کو حق خود ارادیت تک محدود رکھا ہے۔ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے انکی گھڑیوں کے وقت پاکستان کے وقت سے ملتی ہیں۔بھارت بہت تیزی سے مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کی طرف بڑھ رہا ہے ۔

سردار عتیق نے کہا کہ آج ہمارے آرمی چیف قمر باجوہ کو جو احترام اور عزت ایسے ہی نہیں ملی دنیا یہ دیکھتی ہے کہ جب دہشت گردی کا مقابلہ مشکل ترین تھا مگر ہمارے آرمی چیف نے دہشت گردی پر قابو پایا۔

سردار عتیق نے کہا کہ میں پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو مبارکباد دیتا ہو ں کہ انہوں نے بہادر افواج کے سربراہ مددت ملازمت میں توسیع پر متفقہ رائے دی۔ سردار عتیق نے کہا کہ یورپ بھارت کی حمایت کرسکتا ہے۔اسلحہ دے سکتے ہیں وہ پاکستان آکر لڑ نہیں سکتے۔

تقریب سے او آء سی میں پاکستان کے نمائندے سفیر رضوان سعید شیخ۔اوورسیز کشمیر کمیٹی کے چئیرمین سردار اشفاق۔خورشید متیار۔سردار وقاص نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں قونصل جنرل پاکستان جدہ خالد مجید اور دیگر سفارتکاروں نے بھی شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.