اسٹریلوی کھلاڑی بال ٹمپرنگ کرتے پکڑا گیا، کپتان بھی منصوبہ میں شامل

0

جوہانسبرگ(ویب ڈیسک )اسٹریلوی کھلاڑی بال ٹمپرنگ کرتے پکڑا گیا، کپتان سمتھ نے بھی مل کر منصوبہ بنانے کااعتراف کرلیا۔


اسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری کیپ ٹاوٴن ٹیسٹ میں آسٹریلوی کھلاڑی کیمرون بینکرافٹ بال ٹیمپرنگ کرتے پکڑے گئے اور انہوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔

اسٹریلوی کھلاڑی نے فیلڈنگ کے دوران اپنی جیب میں چھپائی گئی ٹھوس چیز سے بول کو کھریدنے کی کوشش کی اور اس منظر کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔

میچ کے دوران امپائرز کی مداخلت پر 25 سالہ آسٹریلوی کھلاڑی کیمرون بینکرافٹ نے اس حوالے سے امپائروں سے بات بھی کی۔

بعدازاں کپتان اسٹوین اسمتھ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اعتراف جرم کیا اور کپتان اسمتھ نے بھی اعتراف کیا کہ انہیں بال ٹیمپرنگ سے متعلق علم تھا اور یہ منصوبے کے تحت کیا گیا۔

اسٹیون اسمتھ نے کہا کہ بال ٹیمپرنگ کا فیصلہ ہمارا اپنا تھا تاہم اس میں کوچ یا بورڈ کا کوئی فرد شامل نہیں۔دونوں اسٹریلوی کھلاڑیوں نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میچ کے دوران سازگار بیٹنگ پچ کی وجہ سے بولنگ دشوار تھی اور اسی وجہ سے ‘ٹیم کی قیادت’ نے بول کو کھرید کر فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔

ادھرکرکٹ آسٹریلیا نے واقعے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا اور اس حوالے سے 2 عہدیداروں کو فوری طور پر جنوبی افریقا بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.