میٹرو بس کا کرایہ مزید10روپے بڑھا دیا گیا

0


فوٹو: فائل

اسلام آباد( ویب ڈیسک) پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد دوسری بار میٹرو بس کے کرایوں میں 10روپے کا اضافہ کردیا۔

کرائے میں اضافے کا فیصلہ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا ، تحریک انصاف کی پنجاب میں حکومت بننے سے پہلے میٹرو بس کا کرایہ 20روپے تھا جو پہلے بڑھا کر30روپے کیا گیا تھا اب مزید بڑھا کر 40روپے کردیا گیا ہے۔

اس لحاظ سے پنجاب حکومت نے میٹرو بس کے کرائے میں اقتدار میں آنے کے بعد سو فیصد اضاکردیا ہے جس کابوجھ عام عوام پر پڑھے گا،کوئی شعبہ مہنگائی کی ذد سے نہیں بچ پا رہا ہے۔

اس حوالے سے ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کا موقف ہے کہ جن روٹس پرمیٹرو بس چل رہی ہے، وہاں چنگ چی رکشہ 40 روپے جب کہ ویگن50 روپے تک کرایہ وصول کیا جاتا ہے.

وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ وزارت خزانہ اور وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کرایہ بڑھانے سے سالانہ 2 ارب روپے سے بھی کم رقم کی بچت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے 50 روپے کرائے کی تجویز مسترد کردی اور میٹرو بس کا کرایہ 10 روپے کم کرکے 40 روپے کرنے کا حکم دیا جس کی کابینہ نے منظوری بھی دے دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.