شاہ محمود قریشی اور ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ

0

فوٹو : فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، امریکی حملے میں قاسم سلیمانی کے قتل کے پیدا ہونے والی صورتحال بھی زیر بحث آئی.


اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ جنرل سلیمانی پر حملہ کر کے امریکا نے عالمی دہشتگردی کی ہے، امریکا نے انتہائی خطرناک اور بے وقوفانہ اقدام اٹھایا ہے جس کی قیمت انہیں چکانی پڑے گی۔

انہوں نے ایک اور سوشل میڈیا بیان میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی پرحملہ کر کے امریکا نے خطے میں اپنی موجودگی کے خاتمے کا آغاز کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ عراقیوں نے جنرل سلیمانی کی موت کا جشن منایا، لاکھوں عراقیوں نے جنرل سلیمانی کے جنازے میں شرکت کر کے امریکی وزیر خارجہ کو جواب دے دیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی انھوں نے عراق میں قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں.

Leave A Reply

Your email address will not be published.