محمد علی سدپارہ نے خطر ناک ترین چوٹی سر کرلی

0


فوٹو: فائل

سکردو(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سکردو سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے نامور کوہ پیمامحمد علی سد پارہ نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ دنیا کی خطرناک ترین چوٹی ، مونٹ بلینک سر کرلی۔

محمد علی سد پارہ مونٹ بلینک سر کرنے والے پاکستان کے پہلے کوہ پیما بن گئے ہیں وہ اس سے قبل بھی کوہ پیمائی میں کئی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں اور کوہ پیمائی میں پاکستان کی پہچان ہیں۔

محمد علی سد پارہ نے جو چوٹی سر کی ہے وہ سطح سمندر سے 8ہزار 8سو8میٹر سے بلند ہے ،

محمد علی سدپارہ ماضی میں پاکستان کی تمام 8 ہزار میٹر بلند چوٹیاں سر کرچکے ہیں جس میں کے ٹو (8،611 میٹر) گاشر برم اول (8،080 میٹر)، گاشرم برم دوم (8،034 میٹر) نانگا پربت (8،126 میٹر) اور بروڈ پیک(8،051 میٹر) شامل ہیں۔

محمد علی سدپارہ چین اور نیپال کے درمیان سرحد پر واقع تبت کے علاقے میں 8 ہزار 5 سو 16 میٹر بلند لہوٹسے کی چوٹی بھی سرچکے ہیں۔

انہوں نے گزشتہ برس مصنوعی آکسیجن کے بغیر نیپال میں مکلو کی 8 ہزار 4 سو 85 میٹر بلند اور مناسلو کی 8 ہزار ایک سو 56 میٹر بلند چوٹیاں بھی سر کی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.