مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو نیب نے گرفتار کرلیا
فوٹو: فائل
اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل و سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو نیب نے گرفتار کرلیا
نیب کے ترجمان نے گرفتاری کی تصدیق کردی ہے ان کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس کمپلیکس کیس میں گرفتار کیا گیاہے ۔
احسن اقبال نو نیب نے آج اسی ناروو ال اسپورٹس کمپلیکس کیس میں طلب کر رکھا تھا تاکہ کمپلیکس کی تعمیرکے حوالے سے مبینہ بد عنوانی کی تحقیقات کی جائے۔
بتایا گیاہے کہ گرفتاری کے بعد ڈاکٹروں نے آج ہی احسن اقبال کے میڈیکل کا بھی اہتمام کرنا تھا تاکہ انھیں کل احتساب عدالت میں کل جسمانی ریمانڈکیلئے پیش کیا جاسکے۔
ادھر گرفتاری کے ردعمل میں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ احسن اقبال کو خاموش رہنے کا کہا جاتا رہا لیکن وہ مسلسل سچ بولتے رہے آج اسی سچ کی وجہ سے گرفتار ہوئے ہیں۔
انھوں نے کہا گرفتاری سے کچھ دیر پہلے ہی احسن اقبال نے عمران خان کو نالائق کہا تھا ،انھوں نے کہا ہم احسن اقبال کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ مسلم لیگ ن کے جتنے بھی لوگوں کو گرفتار کرنا چاہتے ہو کرلو لیکن یہ اپنے نظریہ سے پیچھے نہیں ہٹنے والے۔