امریکی گلوکارہ جینیفر کی عربی لہجے میں قرآن پاک کی تلاوت کی ویڈیو
Jumu’a Mubarak Fam!! Here’s a recitation if Verses 285-286 from Sura #Baqarah in the style of the great #Egyptian reciter Mohammed Siddiq Al #Menshawi. Please watch the full video here: https://t.co/PKq8esCYKn #jennifergrout #femalereciters #quran #muslimah pic.twitter.com/oGT20GkLAc
— Jennifer Grout (@JenniferGrout3) December 20, 2019
فوٹو : سوشل میڈیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکی گلوکارہ جینیفر گروٹ عربی لہجے قرآن پاک کی تلاوت کر کے دنیا بھر کے مسلمانوں کو متوجہ کیا ہے، قرآن پاک کی تلاوت خوبصورت آواز می ویڈیو سوشل میڈیا پر دھڑا دھڑ ری شیئر ہو رہی ہے۔
گزشتہ روز فیس بک پر گلوکارہ جینیفر گروٹ نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ مصر سے تعلق رکھنے والے معروف قاری محمد صدیق ال منشاوی کے انداز میں قرآن پاک کی سورہ البقرہ کی آیات 285 اور 286 کی تلاوت کررہی ہیں۔
American singer Jennifer Grout recites Quranic verses flawlessly https://t.co/i0fl8nSAX2 @JenniferGrout3 pic.twitter.com/V5ETcQFW3o
— Gulf Today (@gulftoday) December 16, 2019
جینیفر نے اتنے خوبصورت انداز میں قرآن پاک کی تلاوت نے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد کو سحر میں مبتلا کردیا ہے، ویڈیو کے ساتھ جینیفر نے تمام امت مسلمہ کو جمعہ کی مبارکباد بھی دی۔
جینیفر اس سے قبل بھی آیت الکرسی پڑھنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر چکی ہیں ۔ انہوں نے اتنے خوبصورت انداز میں آیت لکرسی کی تلاوت کی تھی کہ لوگ سحر زدہ ہو کر رہ گئے تھے۔
اس وقت بھی متعدد لوگوں نے جینیفر کے آیت الکرسی پڑھنے پر حیرت کا اظہار کیا تھا کیونکہ زیادہ تر لوگ جینیفر گروٹ کو غیر مسلم سمجھتے تھے.
اس حوالے سے جینیفر نے فیس بک پر وضاحت کی تھی وہ تمام لوگ جو میرے آیت الکرسی پڑنے پر حیران ہیں ان تمام لوگوں کو میں بتانا چاہتی ہوں کہ ہاں میں مسلمان ہوں اور میں نے 2013 میں مراکش میں اسلام قبول کرلیا تھا۔
جینیفر گروٹ نے ان کے علاوہ بھی کئی ایسی پوسٹس شیئر کر رکھی ہیں جن میں ان کی مذہب سے قربت اور لگن نمایاں نظر آتی ہے، جینیفر کے عربی نغمگی کے بھی بڑے چرچے ہیں.