پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج کراچی میں کھیلا جائے گا

0

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج نیشنل اسٹیدیم کراچی میں کھیلا جائے گا اس گراؤنڈ پر آخری ٹیسٹ 2009میں ان ہی دو ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا.

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔
سیریز جیتنے کے لیے دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔

سری لنکا کےخلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، پنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے عثمان خان شنواری بیماری کے باعث پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔
قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ 10 سال بعد کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے اسے جیت کر میچ کو یادگار بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے علم ہے کچھ عرصے سے رنز نہیں کرپارہا جس کی وجہ سے تنقید ہورہی ہے، کوشش ہے کہ جلد سے جلد فارم بحال کروں اور لمبی اننگز کھیلوں۔ خود پرتنقید سے کھلاڑیوں کو غلطیاں سدھارنے کا موقع ملتا ہے۔

فواد عالم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرکے مایوس ہونے والوں کے لیے فواد عالم بہترین مثال ہیں، انہوں نے ٹیم میں واپسی کے لیے 10 سال انتظارکیا، فواد ہمارے پلان کا حصہ ہیں جب ضرورت محسوس ہوئی انہیں کھلائیں گے۔

سری لنکن کپتان دیموتھ کرونا رتنےکا کہنا ہے کہ کراچی کی کنڈیشنز کا اندازہ نہیں ہے ، وکٹ دیکھ کر پلیئنگ الیون کا فیصلہ کریں گے ۔

کرونا رتنے نے کہا کہ ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان نہ آنے کا افسوس ہے ،پاکستان محفوظ ملک ہے اور یہاں بہترین سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے ۔ بنگلادیشی کرکٹرز کو پاکستان ٓآنے کے لیے اپیل نہیں کرسکتا کیونکہ یہ میری ذاتی رائے ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.