حسان اللہ نیازی کوپولیس وین جلانے کے مقدمہ میں بھی نامزد کرلیا گیا
فوٹو : فائل
لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعظم کے بھانجے اور حفیظ اللہ نیازی کے بیٹے حسان اللہ نیازی کوپولیس وین جلانے کے مقدمہ میں بھی نامزد کرلیا گیا ہے۔
پولیس کی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے میں ملوث وکیل حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے کی گئی دوسری کارروائی بھی ناکام ہوگئی ہے اور ملزم کارروائی سے پہلے ہی فرار ہوگیا۔
لاہور پولیس نے حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے رائے ونڈ میں کارروائی کی لیکن ملزم وہاں سے بھی فرار ہوگیا اور پولیس کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا.
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ رائے ونڈ میں کارروائی حسان نیازی کے موبائل فون کی لوکیشن اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی لیکن ملزم کارروائی سے قبل ہی فرار ہوگیا۔
پی آئی سی میں وکلا اور ڈاکٹروں کے تصادم میں حسان نیازی کی فوٹیجز بھی سامنے آنے پر پولیس نے حسان نیازی کو پولیس وین جلانے کے مقدمہ میں بھی نامزد کرلیا ہے۔
وکلا اور ڈاکٹروں کے تصادم میں حسان نیازی کی فوٹیجز بھی سامنے آئی تھیں لیکن پولیس نے پہلے حسان نیازی کے خلاف کارروائی سے گریز کیا تھا.
میڈیا کے بعد سوشل میڈیا پر بھی تنقید کے بعد گزشتہ روز حسان نیازی کے گرفتاری کے لیے ان کے گھر چھاپہ مارا گیا لیکن وہ گرفتار نہیں کئے جاسکے پولیس تاحال گرفتاری کی کوششوں میں مصروف ہے.