قزافی سٹیڈیم میں آج پشاور اور کو ہٹہ آمنے سامنے

0

لاہور(ویب ڈیسک)  قذافی اسٹیڈیم پی ایس ایل کے ایلیمنیٹر میچ کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔

پاکستان سپر لیگ پہلا ایلیمنیٹر میچ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان آج شام  7 بجے کھیلا جائے گا ۔

گراؤنڈ میں میچ دیکھنے والے شائقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 5 بجے سے پہلے ٹکٹ کے ہمراہ گراؤنڈ پہنچ جائیں اور ذاتی گاڑیوں میں آنے والے شائقین کے لئے لبرٹی اور یونیورسٹی گراؤنڈ سمیت 4 پارکنگ ایریاز بنائے گئے ہیں جہاں سےفری شٹل سروس چلےگی۔

اسٹیڈیم کے اردگرد 3 کلومیٹر کی حدود میں تعلیمی ادارے دن 11 بجے بند کر دیے جائیں گے جبکہ میٹرو بس کے چند اسٹیشنز بھی بند رہیں گے۔

قذافی اسٹیڈیم سے مال روڈ کے نجی ہوٹل تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے اور سیکیورٹی کے حوالے سے قذافی اسٹیڈیم میں مانیٹرنگ سیل بھی قائم کردیا گیا ہے۔

اسٹیڈیم کے اطراف اور ہوٹل سے آنے والی سڑک پر جگہ جگہ غیرملکی کھلاڑیوں کے لئے خیرمقدمی بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.