پنڈی ٹیسٹ، بارش کے باعث صرف20اوور کاکھیل ہوسکا

0

فوٹو: اے ایف پی

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی بارش کاراج رہااور صرف 20اووز کا کھیل ہو سکا ۔

دوسرے دن کے کھیل میں سری لنکا کی مزیدایک وکٹ گری اور جب بارش کے باعث کھیل روکا گیاتو چھ وکٹوں کے نقصان پر سری لنکا نے 263رنز بنا لئے تھے۔

آج گرنے والی واحد وکٹ شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں آئی اور آوٹ ہونے والے نیروشن ڈک ویلا تھے جوکہ33رنز بنا کرآوٹ ہوئے، بارش نے دو دفعہ کھیل روکا ۔

ایپمائرز نے جب بارش اور کم روشنی کے باعث کھیل کے خاتمے کااعلان کیا تھا سری لنکا کی طرف سے کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 59اور اوشاد فرنینڈو40رنز پر ناٹ آوٹ تھے۔

بارش نے گزشتہ روز بھی کھیل مکمل نہیں ہونے دیا تھا اور پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن صرف68اوور کا کھیل ہی ہو سکا تھا، دو دن گزرنے کے باوجود ابھی تک مہمان ٹیم کی پہلی اننگ بھی نامکمل ہے ۔

اگرچہ اب پہلے ٹیسٹ میچ کاکوئی نتیجہ نکلتا نظر نہیں آرہا مگرابھی کچھ کہا بھی نہیں جاسکتاکیونکہ ٹیسٹ کرکٹ ایسے معجزات سے بھری پڑی ہے جب پہلے دو دن مسلسل بارش کے باوجود بھی میچ کے فیصلے ہوئے ہیں۔

پاکستان کی طرف سے اب تک شاہین شاہ آفرید ی اور نسیم شاہ دو دو وکٹیں لے چکے ہیں ایک ایک وکٹ محمد عباس اور عثمان شنواری کے حصے میں آئی ہیں۔

ادھر سری لنکن وکٹ کیپر نے پریس کانفرنس میں اننگ ڈیکلیئر کرنے کے امکان کو رد کرتے ہوئے اس عزم کااظہا ر کیاہے کہ ہم کوشش کریں گے کہ سکور بورڈ پر300کا ہندسہ پار کرسکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.