سعودی عرب میں ایک اور سنیما گھر کا افتتاح کردیا گیا
فوٹو : زمینی حقائق ڈاٹ کام
ریاض (شاہ جہاں شیرازی) سعودی عرب میں اور سینما گھر کا افتتاح کردیا گیا ہے یہ سینما جنوبی علاقے جازان میں پہلا سنیما ہے.
منطقہ جازان کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بن عبدالعزیز نے سینیما گھر کا افتتاح کیا۔ اس سینما کی تیاری پر 42 ملین ریال کی لاگت آئی ہے۔
سینیما میں 10 ہال ہیں جن میں سے دو بچوں کے لیے مختص ہیں۔ ان میں 80 سے 120 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔ یہ سینیما گھرآج بدھ کی شام سے عوام کے لیے بھی کھول دیا جائے گا۔
اس موقعہ پرمنطقہ جازان کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بن عبدالعزیز نے واضح کیا کہ جازان کے علاقے میں سینیما گھر کا افتتاح علاقے کے عوام کو تفریح کا موقع فراہم کرنا.
انھوں نے کہا کہ ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں ان کی مدد کرنا اور ویژن 2030ء کے منصوبوں کو آگے بڑھانا ہے تاکہ لوگ عالمی ترقی اور ٹیکنالوجی میں نئے رجحانات سے آگاہ ہوں ۔
یاد رہے سعودی عرب کی موجودہ حکومت نے کئی ایسے انقلابی اقدامات اور تبدیلیاں کی ہیں جو ماضی میں نہیں تھیں.
ان میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت، سیاحت کے فروغ کیلئے غیر ملکی جوڑوں کو ہوٹل میں قیام کی اجازت اور سیاحت کو ترقی کےلیے ویزوں میں نرمی سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں.