براوو،آملہ،عادل رشید،عمران نذیر،محمد نبی نہ بک سکے
فوٹو: فائل
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیو ں کی بڑی تعداد منتظر رہی لیکن پاکستان سپر لیگ فائیو کیلئے انھیں کسی ٹیم نے خریدا ہی نہیں۔
نظر انداز ہونے والے کھلاڑیوں میں کئی ملکی اور غیر ملکی نامور نام بھی شامل ہیں جن کے بارے میں شائقین کا خیال تھا کہ انھیں کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
جو غیر ملکی کھلاڑی بک نہیں سکے ان میں جنوبی افریقہ کے اوپنر ہاشم آملہ، جے پی ڈومنی، ویسٹ انڈیز کے ڈوائن براوو ،ویسٹ انڈیز ہی کے سنیل نرائن، ایون لوئیس، سری لنکا کے انجیلو میتھیوز، تھیسارا پریرا شامل ہیں۔
پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا نام گولڈ کیٹگری میں موجود تھے لیکن کسی بھی ٹیم نے ان کو پسند نہیں کیا، چوکے چھکوں کی مشین ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ عمران نذیر بھی کسی ٹیم کو متاثر نہ کرسکے۔
مختصر طرز کی کرکٹ کے ماہر بالر عمر گل اور محمد سمیع پر بھی کسی کی نظر کرم نہ پڑی،آسٹریلیا سے ناکام لوٹنے والے حارث سہیل کو بھی جگہ نہ مل سکی۔
مستقبل کے بہترین بیٹسمین سمجھے جانے والے عابد علی، عمران خان جونیئر، میر حمزہ ، مختار احمد، سعد نسیم، ذوالفقار بابر، عثمان صلاح الدین، عمران فرحت کو بھی کسی بھی ٹیم نے منتخب نہیں کیا۔
انگلینڈ کے عادل رشید اور ہیری گورنی کو بھی کسی ٹیم نے پک نہ کیا جب کہ بنگلہ دیش کے مجیب الرحمان، افغانستان کے راشد خان اور محمد نبی بھی پاکستان سپر لیگ کے دوران ایکشن میں دکھائی نہ دے سکیں گے۔
افغان پلیئر ز راشد خان اور محمد نبی کو ٹی ٹوئنٹی سپیشلسٹ سمجھا جاتاہے لیکن دونوں فائنل لسٹ میں شامل نہیں ہو سکے، پاکستان میں کھیلنے کے خوائش مند عادل رشید کی خواہش بھی پوری نہ ہوسکی۔