جعلی اکاونٹس کیسزکی پراسیکیوٹر ٹیم کے سربراہ نئیر رضوی مستعفی

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) جعلی اکاؤنٹس کیسز کی نگرانی کرنے والے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نئیر رضوی نے استعفیٰ دے دیا.

نئیر رضویجعلی اکاونٹس کیسز کی پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ اور ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب ہیں انھیں کو رواں سال فروری تعینات کیا گیا۔

چیئرمین نیب کو بھیجے گئے خط میں نئیر رضوی نے لکھا کہ ایک سال کے دوران نیب میں پوری دیانتداری کے ساتھ خدمات سر انجام دیں۔

نئیر رضوی نے کہا کہ ذاتی مصروفیات اور نجی پریکٹس کی وجہ سے نیب میں خدمات جاری نہیں رکھ سکتا، ایک ماہ کا نوٹس دے رہا ہوں، چار جنوری سے نیب کو دستیاب نہیں ہوں گا۔

نئیر رضوی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے جعلی اکاونٹس کیسز میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کروائی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.