جمائمہ بمقابلہ ریحام خان ، مفتی کفایت اللہ کا لاٹھی چارج
فوٹو: فائل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی دو سابق بیویوں جمائمہ گولڈ اسمتھ اور ریحام خان علیحدگی کے باوجود عمران خان کو کسی نہ کسی بہانے یاد رکھتی ہیں، جمائمہ نے ہمیشہ مثبت انداز میں عمران خان کو یاد رکھا جب کہ ریحام خان نے ٹویٹر پر وزیرعظم کے خلاف مہم چلا رکھی ہے۔
تازہ واقعہ وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا ہے جھنوں نے مفتی کفایت اللہ کے وکی لیکس سے متعلق بے بنیاد الزام اور لاعلمی پر رہنما جے یو آئی پر طنز کے نشتر چلا دیئے۔
News update:
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) November 6, 2019
“Vicky Leaks is a JEW and a JEWISH AGENT” (“as is his cousin Jemima Goldsmith, Imran Khan and Henry Kissinger”)#OyVey#mullahschmullah#VickyLeaks is trending! https://t.co/G9LOONt60J
نجی ٹی وی اے آر وائی پر میزبان وسیم بادامی کے ساتھ ایک ٹاک شو کے دوران مفتی کفایت اللہ نے خوب اندھا دھند لاٹھی چارج کیا، بار بار یہ بات دہرائی تھی کہ وکی لیکس والا وکی جمائمہ کا کزن ہے،جب وسیم بادامی نے انھیں کہا کہ آپ بغیر تحقیق کے یہ الزام لگا رہے ہیں، وکی لیکس تو کسی اور کا رگزاری تھی۔
اس پر جمائما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ "بقول ایک عالم جمائما کا ایک کزن وکی ہے جس نے وکی لیکس جاری کیں۔۔۔ وہ صیہونیوں کا ایجنٹ ہے اور ان کا ایجنڈا پورا کرنے کیلئے عمران خان کی مدد کررہا ہے۔ "
یہی نہیں ایک اور ٹویٹ میں جمائما نے کہا کہ "دیکھتے ہیں کب اْنھیں میرے دوسرے کزنز پاناما لیکس اور وکی پیڈیا کے بارے میں پتا چلتا ہے۔ "
جمائما کی ٹویٹ پر دیگر صارفین بھی میدان میں کود پڑے،ایک صارف نے لکھا کہ اگر آکسفورڈ یونی ورسٹی سے تعلیم یافتہ عمران خان جرمنی اور جاپان کی سرحدیں ملا سکتے ہیں تو ایک مذہبی رہنما کے ایک وکی کو کوئی اور وکی سمجھنے پررائے دینا ٹھیک نہیں۔
On going Protest in Islamabad against Jemima's Cousins Vicky Leaks, Vicky Pedia and Panama Leaks. pic.twitter.com/65nUtwklAd
— Aftab Afridi (@AftabAfridiPTI) November 6, 2019
ایک شخص آفتاب آفریدی نے لکھا کہ اسلام آباد میں جمائمہ کے کزنز وکی لیکس اور وکی پیڈیا کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔
زوہب خٹک نے لکھا بھابی ہم جانتے ہیں وکی اور پانامہ دونوں جڑواں ہیں اور یہ دونوں آپ کے فرسٹ کزنز ہیں، ٹویٹر پر اکثریت نے جمائمہ کے طنز کا ساتھ دیتے ہوئے ان کی ہاں میں ہا ں ملائی ہے۔
ریحام خان کی ٹویٹر پر سرگرمیاں دیکھیں تو مولانا فضل الرحمان کی دیوانی ہو گئی ہیں مولانا کی ہر بات ہر قدم انھیں پسند آ رہا ہے اور وزیراعظم کے ہر بیان پرریحام چپ نہیں رہ سکتی اور منفی ردعمل ضرور دیتی ہیں۔
جمعیت علما اسلام اور مولانا صاحب کا آزادی مارچ میں جو کردار رہا ہے اس کو جتنا سراہا جائے وہ کم ہے۔
— Reham Khan (@RehamKhan1) November 6, 2019
آج مولانا صاحب جلسہ گاہ میں آئے تو اسٹیج کی بجائے اپنے کارکنان میں چلے گئے۔ جب لیڈر شپ اتنی مخلص ہو تو پھر کارکنان بھی دل سے لیڈر کی عزت کرتے ہیںhttps://t.co/PnXQ66QQQy pic.twitter.com/iFz0kEBajq
ریحام خان نے تو سوشل میڈ یا پر ایسے اینڈ سنبھالا ہوا ہے جیسے وہ آئندہ الیکشن میں عمران خان کے مد مقابل ہوں گی اور یہ بات بھی سچ ہے کہ ریحام خان عمران خان کے خلاف بولتی ہیں اسی لیئے سوشل میڈ یاپر ان کی بقاء ہے ورنہ کب کی قصہ پارینہ ہو چکی ہوتیں۔