حکومت نے کارکے کمپنی سے جرمانے کامسلہ حل کرلیا، وزیراعظم
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان نے قوم کو خوشخبری سنائی ہے کہ انکی حکومت نے کارکے کمپنی کو جرمانہ کامسلہ حل کر لیاہے۔
وزیراعظم نے اس حوالے ٹویٹ میں بتایا کہ حکومت نے ترک صدر طیب اردگان کی مدد سے کارکے کمپنی کو جرمانے کی ادائیگی کا مسئلہ حل کیا اس موقع پر انھوں نے اپنی حکومتی ٹیم کو مقصد کے حصول میں کامیابی پر مبارکباد دی۔
صدر اردگان کی مدد سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کارکے تنازعہ کامیابی سے حل کرلیا ہے اور آئی سی ایس آئی ڈی کی جانب سے پاکستان پر عائد کئے گئے 1.2ارب ڈالرز جرمانے کی رقم بچا لی ہے۔ اس شاندار کامیابی پر میں حکومت کی مذاکراتی ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 4, 2019
ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کارکے کمپنی تنازع کا حل حکومت کی بڑی کامیابی ہے، ہم نے ترک صدر کی مدد سے کارکے کا مسئلہ حل کرلیا، تنازع حل ہونے سے پاکستان کو1ارب20کروڑ ڈالر کا ہرجانہ نہیں دینا پڑے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ترک صدر کی مدد سے کارکے کا مسئلہ مفاہمانہ طور پر حل ہوا، اس تنازعے میں عالمی عدالت نے پاکستان پر1ارب20کروڑ ڈالرکا ہرجانہ کیا تھا، حکومتی ٹیم نے بڑی کامیابی حاصل کی۔
یاد رہے کہ ترکی سے تعلق رکھنے والی کارکے کمپنی کے ساتھ موجودہ حکومت کے معاملات طے پاگئے ہیں۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی دور حکومت میں کارکے کمپنی نے پاکستان کو بجلی پیدا کرنے والے بحری جہاز فراہم کیے تھے۔
اس منصوبے کو سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے رکوا دیا تھا جس کے خلاف کمپنی نے آئی سی ایس آئی ڈی سے رجوع کیا تھا۔
رواں سال جولائی میں انٹرنیشنل کورٹ آف سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹ نے ریکوڈک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان پر بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے 1ارب20کروڑ ڈالر کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔
انٹرنیشنل کورٹ آف سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹ نے پاکستان پر یہ ہرجانہ ریکوڈک کا معاہدہ منسوخ کرنے کے باعث عائد کیا گیا تھا۔