پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹی20 میچ بارش کی نذر ہوگیا

0

سڈنی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا پہلا  ٹی20 میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہو گیا.

سڈنی میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم نے  بارش کے باعث میچ 15 اوورز تک محدود کرنے کے باعث آسٹریلوی ٹیم کو ڈی ایل ایس کے تحت 119 رنز کا ہدف دیا  تھا۔

آسٹریلیا نے جواب میں 3 اوررز بغیر کسی نقصان کے 41 اسکور کیے تھے، کپتان ایرون فنچ نے 37 اور ڈیوڈ وارنر نے 2 رنز بنائے تھے کہ دوبارہ شدید بارش شروع ہو گئی.

پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم جبکہ آسٹریلیوی ٹیم کی سربراہی ایرون فنچ نے کی۔

بابر اعظم نے فخر زمان کے ہمراہ آسٹریلیا کے خلاف اننگ کا آغاز کیا لیکن فخر زمان پہلے اوور کی دوسری بال پر کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

فخر زمان کے بعد حارث سہیل بھی صرف 4 رنز بنا کر دوسرے ہی اوور میں آوٹ ہو گئے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ بیٹنگ لائن کو سنبھالا اور 60 رنز کی شراکت قائم کرنے کے بعد ایشٹون اگار کا کا شکار بنے، انہوں نے 33 رنز بنائے۔

میچ کے 12ویں کے دوران پھر بارش ہوئی اور میچ روک دیاگیا، اس وقت تک قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنائے تھے۔

بارش کے باعث میچ کو 15 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا اور بارش رکنے کے بعد میچ کے دوبارہ آغٖاز پر کریز پر موجود آصف علی نے 10 رنز بنائے تھے اور دوبارہ آغاز پر ایک رن بنانے کے باعث وہ صرف 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے

آصف علی کے بعد عماد وسیم نے میدان سنبھالا لیکن پہلی ہی گیند پر کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے جن کے بعد افتخار احمد صرف ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کپتان بابر اعظم نے 59 رنز بنائے۔

قومی ٹیم آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عامر، محمد عرفان، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، شاداب خان، اور وہاب ریاض پر مشتمل تھی.

آسٹریلیا نے نے 3.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 41 رنز بنائے تھے کہ پھر بارش پاکستان کی مدد کو آ پہنچی اور ایک یقینی شکست کا بے نتیجہ اختتام ہو گیا.

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی20 سیریز تین میچز پر مشتمل ہے جس کا پہلا میچ آج سڈنی میں کھیلا گیا جبکہ دوسرا میچ 5 نومبر، تیسرا اور آخری میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.