نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ناردرن کی ٹیم نے جیت لیا

0

فیصل آباد(سپورٹس ڈیسک) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ناردرن کی ٹیم نے جیت لیا، فائنل میں بلوچستان کی ٹیم کو 52 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جارحانہ بیٹنگ پر عمر امین فائنل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

فیصل آباد میں کھیلا گیا نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل یکطرفہ ثابت ہوا، ناردرن نے پہلے جم کربیٹنگ کی۔ عمر امین نے 38 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی۔

آخری اوورز میں محمد نواز نے 31 اور شاداب خان نے 25 رنز کا حصہ ڈالا، ناردرن کا ٹوٹل 5 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز رہا۔
ہدف کے تعاقب میں بلوچستان کی بیٹنگ لائن جواب دے گئی، کسی بلے باز نے بھی ذمہ داری نہ دکھائی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ 7 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکے۔

شاداب خان اور محمد نواز نے دو دو جبکہ سہیل تنویر نے تین شکار کیے، پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 115 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ یوں 52 رنز سے فتح کے ساتھ ناردرن کی ٹیم ٹرافی کی فاتح رہی ۔

جارحانہ اننگز پر عمرا مین فائنل کے مین آف دی میچ رہے جبکہ 215 رنز اور وکٹوں کے پیچھے 6 شکار کرنے والے خیبرپختونخوا کے محمد رضوان پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔

اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر روحیل نذیر، بہترین بلے باز اویس ضیاء اور بہترین بولر سہیل تنویر قرار پائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.