اتحادیوں کے دباو پرجے یو آئی کے حکومتی کمیٹی سے مزاکرات ملتوی

0


فوٹو :فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) اپوزیشن کی اتحادی جماعتوں کے اعتراض پرحکومت کی کمیٹی اور جے یو آئی (ف) کے درمیان آج شام ہونے والے مذاکرات ملتوی کر دئیے گئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت سے مذاکرات کا اختیار رہبر کمیٹی کے سپرد کردیا جس کے بعد حکومتی ٹیم اور جے یو آئی کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات ملتوی کیے گئے ہیں۔

جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ کو روکنے کے حوالے سے مذاکرات کے لیے قائم حکومتی کمیٹی نے جمعیت علمائے اسلام  سے پہلا رابطہ کیا ہے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مولانا عبدالغفور حیدری سے رابطہ کرکے ملاقات طے کی تھی.

جس کے تحت ان کے درمیان آج پہلی ملاقات ہونا تھی جس میں حکومتی کمیٹی انہیں مذاکرات کے لیے رضامند کرنے کی بھرپور کوششوں کا آغاز کرنا تھا۔

حکومت نےجمیعت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کو روکنے کے حوالے سے سات رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا پہلا رابطہ چیئرمین سینیٹ نے کیا تھا.

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کی طرف سے اس رابطے پر اعتراض سامنے آیا تھا کہ جے یو آئی ف ایک طرف اپوزیشن کو اکٹھا کرتی ہے جب کہ دوسری طرف خود ٹیبل پر بیٹھ گئے ہیں.

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی اتحادی جماعتوں کے اعتراض کے دباؤ میں جے یو آئی ف نے یہ فیصلہ کرنے کےلئے معاملہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے اجلاس تک پینڈنگ رکھنے کے لیے آج شام کی بیٹھک ملتوی کی.

اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس 22 اکتوبر کو ہونا اس میں اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ احتجاج جاری رکھا جائے یا مزاکرات کی میز پر بیٹھا جائے، ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ جے یو آئی کا نہیں بلکہ اپوزیشن کا فیصلہ ہو گا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.