بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ ،5شہری شہید، جوابی وار، 9انڈین فوجی ہلاک
راولپنڈی (زمینی حقائق ڈاٹ کام) بھارتی فوج کی ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پربلااشتعال فائرنگ، جوابی کارروائی میں 9 انڈین فوجی ہلاک، دو بنکر تباہ ہو گئے.
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی فوج نے جورا، شاہ کوٹ، نوسہری سیکٹرز میں شہری آبادی کو ہدف بناجس سے5 شہری شہید اور 5 زخمی ہوگئے.
Indian unprovoked CFVs in Jura, shahkot & Nousehri Sectors deliberately targeting civilians. Effectively responded. 9 Indian soldiers killed several injured. 2 Indian bunkers destroyed.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 20, 2019
During exchange of fire 1 soldier & 3 civilians shaheed, 2 soldiers & 5 civilians injured.
پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے 9 فوجی ہلاک، متعدد زخمی اور 2 بنکرز تباہ ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان لانس نائیک زاہد شہید اور 2 زخمی ہوگئے.
بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے بھارت نے اپنے جھوٹے دعوے کے لیے شہر ی آبادی کو ہدف بنایا، پاک فوج نے ہمیشہ کی طرح منہ توڑ جواب دیا.
بھارتی دعووں کے باوجود پاکستان نے اقوام متحدہ کے مبصرین اور عالمی میڈیا کو آزاد کشمیر میں خود اپنی آنکھوں سے مشاہدے کی اجازت دی جو کی مقبوضہ کشمیر میں نہیں دی گئی.
ترجمان پاک فوج کے مطابق جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے. بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج اپنے شہریوں کی حفاظت کے لئے موثر جواب دے گی.
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مطابق بھارتی فوج ہلاک فوجیوں اور زخمیوں کو اٹھا نے کی کوشش میں ہے اور سفید جھنڈا لہرا رہے ہیں، لیکن انھیں شہری آبادی پربلااشتعال فائرنگ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی سے پہلے یہ سوچنا چاہیے.