قلات میں ثقافتی میلہ شروع ، 8دن جاری رہے گا
کوئٹہ(زمینی حقائق ڈاٹ کام ) صوبہ بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا لانگو نے قلات میں ثقافتی میلے کا افتتاح کردیا۔
جشن قلات کا یہ ثقافتی میلہ 8 روز تک جاری رہے گا ،میلے میں بلوچی ثقافتی رقص، مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے علاوہ اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں ۔
میلے میں خوب رونقیں دیکھنے کو ملیں ،شرکاء کے ساتھ ساتھ میلے میں شریک بچوں میں جوش و خروش بھی دیدنی تھا ، میلے کا مقصد ہی ثقافتی رنگ کو نمایا ں کرنا ہے۔
جشن قلات نہ صرف قلات بلکہ بلوچستان کے مختلف اضلاع سے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں، مقامی کھانوں کے علاوہ سٹالز پرطرح طرح کے ثقافتی رنگ سب کی توجہ کا مرکز ہیں۔
اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو کاکہنا تھا کہ زندہ قومیں اپنی ثقافت کو زندہ رکھتی ہیں۔
انھوں نے کہاہمارے نوجوان ملک و قوم کے نمائندگی کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں،بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔
تقریب سے خطاب کے دوران وزیرداخلہ میر ضیا لانگو نے جشن قلات کو آئندہ سال سبی میلے کی طرز پر منانے کا بھی اعلان کیا جس کا حاضرین نے خیر مقدم کیا۔