بلاول کی اسفندیار ولی سے ملاقات، آزادی مارچ پر اے پی سی بلانے پر اتفاق

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی سے ملاقات ہوئی ہے جس میں فضل الرحمان کے آزادی مارچ سمیت اہم معاملات پر زیر بحث آئے ۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات اسلام آباد میں ایک ہوئی بلاول بھٹو نے اسفند یار ولی سے آزادی مارچ کے حوالے سے تفصیلی مشاورت، سیاسی صورتحال پر گفتگو اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

فرحت اللہ بابر نے بعد میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا دونوں جماعتوں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات ہوئی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، اس کے لئے اپوزیشن متحد ہے اور متحد رہنا ہوگا۔

ملاقات میں آ زادی مارچ پر لائحہ عمل کے لیے اے پی سی بلانے پر اتفاق کیا گیا تاکہ آزادی مارچ کے حوالے سے باہمی مشاورت سے فیصلے کیے جا سکیں گے.

اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ملک تباہ کر دیا ہے۔ عمران خان نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی پگڑی اچھالی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔

میاں افتخار نے کہا کہ ایسی فضا بنائی جائے کہ 27 تاریخ کو پوری اپوزیشن کی تاریخ بن جائے۔ مولانا فضل الرحمن صاحب اے پی سی بلائیں تا کہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کر لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ اپوزیشن تقسیم ہو لیکن ایسا نہیں ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.