عمران خان وطن واپسی کےلئے روانہ، ایئر پورٹ پراستقبال کی تیاریاں

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) امریکہ کے کامیاب دورے کے بعدوزیر اعظم عمران خان نیویارک سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئے، تحریک انصاف کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر عمران خان کابھرپور استقبال کا اعلان کر دیا۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نیویارک ایئرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے انہیں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری خارجہ بھی موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کمرشل فلائٹ کے ذریعے سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچیں گے اور براستہ آج دوپہر سعودی عرب سے پاکستان پہنچیں گے۔

تحریک انصاف نے وزیراعظم عمران خان کے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھرپور استقبال کا اعلان کیا ہے جس کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں۔
عمران خان کے استقبال کے حوالے سے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے تنظیمی عہدے داروں کو ہدایت جاری کردی ہیں۔

سیف اللہ خان نیازی کا کہنا ہے کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزیراعظم عمران خان کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا، ملک کے مختلف حصوں سے قافلے استقبالیہ میں شرکت کے لیے بروقت روانہ ہوں۔

کارکنان کل سہ پہر ساڑھے 3 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اکٹھے ہوں گے اور نہایت منظم مگر بھرپور جوش و جذبے سے اپنے عظیم قائد کو خوش آمدید کہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.