عمران کے خطاب پر مقبوضہ کشمیر میں لوگ کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے

0


اسلام آباد(زمینی حقائق )اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر مقبوضہ کشمیر میں رکاوٹوں کے باوجو د اپنے انداز میں جشن منایا ، کہیں کہیںنعرہ بازی کرتے نوجوان سڑکوں پر بھی نکلے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق 27ستمبرکو ہی وزیر اعظم عمران خان کی تقریر ختم ہوتے ہی مقبوضہ کشمیر میں عوام کرفیو توڑ کر باہر نکل آئے اور انھوں نے جشن منایا۔

بھارتی فوج اور پولیس کے ہاتھوں پچاس دنوں سے زیادہ اپنے گھروں میں محبوس کشمیری عوام نے خوب آتش بازی کی اور انڈیا کے خلاف پر جوش نعرے لگائے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی تقریر جیسے ہی ختم ہوئی، کرفیو اور سخت سیکورٹی کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں کشمیری گھروں سے نکل آئے اور جشن منایا۔

گزشتہ روز جنرل اسمبلی سے خطاب میں عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ بھرپور طریقے سے پیش کیا، اور دنیا کو واضح پیغام دیا کہ بھارتی فوج کی جانب سے وادی میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا مودی کو اس کے غرور نے اندھا کر دیا ہے، کرفیو اٹھنے کے بعد کشمیر میں خون کی ندیاں بہیں گی، اقوام متحدہ کو کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانا پڑے گا۔

یاد رہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے جس کے باعث کشمیری اپنے گھروں میں محبوس ہیں، وادی میں 56 روز سے انٹرنیٹ، موبائل سروس اور کاروبار بند ہیں، ہزاروں کشمیری گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.