اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے باوجودجموں و کشمیر پر حملہ کرکےقبضہ کیا گیا، مہاتیر محمد

0

نیو یارک (نیٹ نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے بھی مسئلہ کشمیر پر کھل کر بات کی اور جموں وکشمیر کو ایک الگ ملک قرار دیا ہے.

جنرل اسمبلی سے خطاب میں مہاتیر محمد نے بھارت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے باوجودجموں و کشمیر پر پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہو سکتا ہے کہ اس ایکشن کی وجوعات ہوں مگر یہ پھر بھی غلط اقدام ہے۔ اس مسئلے کو پرامن طریقوں سےحل کرنا چاہیے اور بھارت کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے ساتھ ملکر اسے حل کرے۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنے خطاب میں کہا تھا کہ بھارت نے سلامتی کونسل کی 11 قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی.

انھوں نے کہا تھا کہ مقبوضہ وادی میں اضافی فوجی نفری تعینات کی اور کرفیو لگاکر 80 لاکھ لوگوں کو گھروں میں محصور کیا ہوا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.