شاہد آفریدی کی ویرات کو ہلی کو اپنا ریکارڈ برابر کرنے پر مبارکباد
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹونٹی میں مین آف دی میچ کا اپنا ریکارڈ برابر کرنے پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مبارکباد کے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ کوہلی تم واقعی گریٹ پلیئر ہو، کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رکھنے کی خواہش کااظہار کیا ۔
شاہد آفریدی نے بھارتی کپتان کو کہا کہ اپنی کرکٹ سے دنیا بھر کے کرکٹ مداعوںکو انٹرٹین کرنے کا یہ سلسلہ جاری رکھو۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل مقابلوں میں زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈز کا پاکستانی آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا۔
ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ سے دوسرے ٹی 20 میں میچ کے بہترین پلیئر کا ایوارڈ حاصل کیا جو ان کا اس طرز میں 11واں اعزاز ہے، آفریدی نے بھی اپنے مختصر ترین فارمیٹ کے انٹرنیشنل کیریئر کے دوران اتنے ہی مین آف دی میچ ایوارڈز جیتے۔
ان دونوں سے آگے افغانستان کے محمد نبی موجود ہیں،دریں اثناکوہلی نے اپنے ہی ساتھی کھلاڑی روہت شرما سے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ٹاپ اسکورر کا ریکارڈ چھین لیا۔
جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے میچ میں 52 بالز پر ناٹ آﺅٹ 72 رنز بنانے والے بھارتی کپتان کے اس طرز میں مجموعی رنز کی تعداد 2441 ہوچکی جوانھوں نے 71 میچز میں اسکور کیے ہیں، روہت شرما نے اب تک 97 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں 2434 رنز بنائے ہیں۔