پاکستان آنے سے انکار پر لنکن کرکٹرز کو سزا سنا دی گئی
کولمبو(ویب ڈیسک ) پاکستان کے دورے سے انکار پر سری لنکن کرکٹ بورڈ نےمنحرف کھلاڑیوں کو بڑی سزا سنا دی۔ پاکستان نہ آنے والے کھلاڑی اس دوران کسی بھی غیر ملکی لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے لیے نہیں کھیلتے تو غیر ملکی لیگز میں شرکت کی اجازت بھی نہیں دے سکتے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کریبیئن پریئمر لیگ کھیلنے کے لیے اپنے کھلاڑیوں کو این او سی دینے سے منع کر دیا ہے۔ تھسارا پریرا، کرونا رتنے اور نیروشن ڈکویلا نے سی پی ایل کھیلنے کی اجازت مانگی تھی۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان دورے کے دوران کسی کرکٹر کو لیگ کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گزشہ روز سری لنکا کے دس کھلاڑیوں نے پاکستان میں کھیلنے سے منع کر دیا تھا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز رواں ماہ کراچی جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز اکتوبر میں لاہور میں کھیلی جانی ہے.
یاد رہے اس دوران سری لنکن پلیئرز کو بھارت سے بھی آئی پی ایل سے فارغ کرنے کی دھمکی ملنے کی بھی خبر آئی تھی.