ایم ایس سی گولڈ میڈلسٹ فیصل زیب تنولی نے پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کرلی

0

اسلام آباد( زمینی حقائق ) ہزارہ یونیورسٹی سے ایم ایس سی فیزکس میں گولڈ میڈلسٹ فیصل زیب تنولی نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے فیزکس نینو ٹیکنالوجی میں ڈاکٹر آف فلاسفی (پی ایچ ڈی) کی ڈگری حاصل کر لی۔

فیصل زیب کا تعلق ضلع مانسہرہ کے انتہاہی پسماندہ علاقے لساں نواب کے گاوں ولی داد سے ہے۔

اپنی کامیابی کے حوالے سے فیصل زیب تنولی کا کہنا ہے میری کامیابی کا سہرہ میرے سپرواہزر ایسوسی ایٹ پروفیسرکاشف ندیم اورمیرے والدین کے سر ہے۔

انھوں نے کہااساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاہیں میرے ساتھ رہیں،انھوں نے اپنے والد پاکستان ریلوےراولپنڈی کے اسسٹنٹ پروسونل آفیسر ریٹاہرڈ اورنگزیب تنولی سے متعلق کہا کہ میرے والد کا جنون تھا کہ میں اعلی’ تعلیم حاصل کروں۔

اللہ پاک کے فضل سے پی ایچ ڈی کر کے میں والد صاحب کا خواب بھی پورا کر دیا آگے ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.