شہباز شریف کا نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

لاہور ( ویب ڈیسک) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی اسمبلی میںاپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی طرف سے نیب کے جاری کردہ سوالنامے کا تفصیلی جواب جمع کرا دیا گیا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا معالج نے شہباز شریف کو 10 دن کے لئے مکمل آرام کی ہدایت کی تھی، شہباز شریف کو یوم آزادی کی تقریب کے دوران دھکم پیل میں کمر پر چوٹ آئی تھی۔

عطاتارڑ کا کہنا تھا شہباز شریف اپنی طبی کیفیت کے پیش نظر اے پی سی میں بھی شریک نہیں ہوسکے، طبیعت ناسازی کی وجہ سے میاں نواز شریف سے کل شہباز شریف ملاقات نہیں کر سکے،طبی کیفیت کے باعث احتساب عدالت میں بھی پیش نہیں ہو سکے تھے۔

یاد رہے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو آج نیب نے طلب کیا تھا۔

ایل ڈبلیو ایم سی کیس میں شہباز شریف کو پہلے بھی طلب کیا جا چکا ہے۔ شہباز شریف پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کے کام میں مداخلت کا الزام ہے۔ نیب شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی بھی تحقیقات کر رہا ہے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.