وزیراعظم کا جرمن چانسلر سے رابطہ، دنیا بھارت کو قتل عام سے روکے، عمران خان


اسلام آباد ( ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے عالمی رہنماوں سے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے رابطے جاری آج جرمن چانسلر ا نجیلا مرکل ے رابطہ کرکے انھیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے آگاہ کیا ۔

وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلرسے ٹیلیفونک گفتگو میں بتایا کہ بھارت کے اقدامات سے خطے میں امن و سلامتی کو شدید خطرات ہیں۔ بھارت لائن آف کنٹرول پر غیر قانونی کارروائی کرکے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

عمران خان نے جرمن چانسلر کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کے باعث خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہو چکی ہے۔ مودی سرکار نے مواصلات کے تمام ذرائع بند کر رکھے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاو¿ن اور بلیک آو¿ٹ ہے۔

وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے جعلی آپریشنز کرنے کی اطلاعات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ہر قیمت پر قتل عام سے روکنا ہوگا۔ بھارتی اقدامات سے کشمیر میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہو سکتا ہے۔

انھوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے اٹھائے جانے والے ظالمانہ اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بھارت کے وعدوں کے منافی ہیں۔ دنیا بھارت کو روکنے کے لئے ہنگامی اقدامات کرے۔

وزیراعظم اور جرمن چانسلر نے خطے میں امن واستحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ نجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

انھوں نے کہا پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کرنے کے لئے اقدامات کریں۔ دو طرفہ مسائل پرامن طریقے سے حل کیے جائیں۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.