عمر اکمل فکسنگ کے جال سے بچ نکلے، پیشکش کا آئی سی سی کو بتا دیا
اوٹاوا(نیٹ نیوز) عمر اکمل نے گلوبل ٹی 20 کینیڈا لیگ میں فکسنگ کی پیشکش ہونے پر آئی سی سی کوآگاہ کر دیا۔
کینیڈا میں کھیلے جانے والی گلوبل ٹی 20 لیگ میں پاکستانی کھلاڑی عمر اکمل کو فکسنگ کی پیشکش کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے تاہم عمر اکمل آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو پیشکش سے آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوبل لیگ سے وابستہ ایک سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر نے عمر اکمل کو پیشکش کی تھی جب کہ آئی سی سی نے پلیئرز کو پہلے ہی خبردار کر دیا تھا۔
پلیئرزکو بتایا گیا تھا کہ ایک بھارتی بکی بھی لیگ میں سرگرم ہے، پاکستانی کرکٹر نے گلوبل ٹی 20 میں پیشکش سے منتظمین کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ گلوبل ٹی 20 لیگ سے پی سی بی کا براہ راست کوئی تعلق نہیں، کرکٹ بورڈ آئی سی سی کی منظوری کے بعد کرکٹرز کو این او سی دیتا ہے۔
یاد رہے کہ گلوبل ٹی 20 لیگ میں پاکستان کے 6 کھلاڑی شریک ہیں جن میں شاہد آفریدی، وہاب ریاض، شاداب خان، محمد نواز، شعیب ملک اور عمر اکمل شامل ہیں۔
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.